نئی دہلی، 15اکتوبر (یو این آئی)قومی دارالحکومت دہلی کے منگولپوری علاقہ میں واقع تیل کے ایک گودام میں آج صبح سویرے آگ لگ گئی۔ ائربریگیڈ حکام نے آج یہاں بتایا
کہ تقریباََ چھ بج کر بیس منٹ پر لگی آگ
کو قابو کرنے کے لئے فوراََ ہی دس فائرانجن موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ صبح تقریباََ سوا گیارہ بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔